وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر زرعی آلات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی لیزر لینڈ لیولرز کی تقسیم

ضلع میں بذریعہ قراندازی 71کاشتکاروں کو لیزر یونٹ دیئے گئے ‘پنجاب حکومت رعایتی نرخوں پر سپیشل سبسڈی کے ذریعے جدید آلات دے رہی ہے ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر مشینی کاشت کے فروغ کیلئے زرعی آلات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت محکمہ زراعت اور واٹر مینجمنٹ قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں کاشتکار وں میں لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ سید نوید ‘ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای آئی ایس لاہور محمد شریف ‘ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی قصور رانا تجمل حسین ‘ممبران ضلع کونسل بابو اصغر ڈوگر ‘سردار منیر حسین ڈوگر‘سردار کامران ڈوگر ‘ایاز کاشف ‘ محکمہ کے دیگر افسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع بھر میں کاشتکاروں کی طرف سے دی گئیں 387درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوئی اور پنجاب حکومت کے تحصیل وائز رقبہ کے حساب سے مقرر کردہ کوٹہ کے تحت تحصیل قصور میں 25‘تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 8‘تحصیل چونیاں میں 22اور تحصیل پتوکی میں 16جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 71کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی لیزر یونٹس دیئے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور انہیں جدید طریقہ کاشت سے آشناس کرنے کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تا کہ کسانوں کی فی ایکڑ پیدوار کو بڑھایا جا سکے ۔

کاشتکاروں کو کھالہ جات کی اصلاح ، لیزر لینڈ لیولنگ یونٹ کی فراہمی اور ڈرپ اورسپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے حکومت پنجاب کی طر ف سے مالی امداد کی فراہمی اور جدید آلات کی خریداری پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے ۔آج کی اس تقریب میں حکومت پنجاب کی جانب سے جدید لیزر یونٹ کی خریداری پر بذریعہ قرعہ اندازی 2لاکھ 25ہزار روپے فی یونٹ سبسڈی دی جائیگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان جدید آلات کے استعمال سے کاشتکار کم محنت سے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں ۔ حکومت کی اس کاوش سے پنجاب بھر میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گاجس میں ہر کاشتکارکو اس کا حق بآسانی ملے گا۔ موجودہ حالات میں جس طرح پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اس وقت یہ ٹیکنالوجی ہماری ضرورت بن گئی ہے اور ہم جدید آلات کے استعمال سے بہتر اور زیادہ فصلیں کاشت کر سکیں گے ۔اس موقع پر کاشتکاروں کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے لیزر لیولنگ کی شفاف تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں