جرائم پیشہ افرادکیخلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے،ڈی پی او

پیر 6 مارچ 2017 18:03

قصور۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء)ڈی پی اوقصورسیدعلی ناصررضوی نے کہا ہے کہ خدمت خلق کی خدمت کرکے نہ صرف لوگوں کی دعائوں کے مستحق بنیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی سرخرو ہوں شہریوں کی تھانوں میں عزت و تکریم کی جائے اور شہریوں کو تنگ کرنے والے قانون شکن ‘جرائم پیشہ افراد اورغنڈہ عناصرکیخلاف بلاتفریق بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے تھانہ بی ڈویژن قصورکی انسپکشن کے دوران پولیس افسران و اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزاعارف رشید‘ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن انسپکٹر ریاض عباس اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ ڈی پی اوقصورنے تھانہ کاریکارڈچیک کیا اورتفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ وہ جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتربنائیں‘ زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پریکسو کریں اور دوران تفتیش تھانہ میں آنیوالے سائلین کوہرممکن سہولتیں فراہم کریں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہرپولیس افسر ایمانداری‘ دیانتداری اور خوش اخلاقی کے دائرے میں رہتے ہوئے کارسرکار سرانجام دے ‘کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں