ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کی خصوصی ہدایات ‘محکمہ زراعت توسیع نے ہفتہ جڑی بوٹی مکائو مہم کا آغاز کر دیا

بدھ 8 مارچ 2017 20:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت توسیع نے ہفتہ جڑی بوٹی مکائو مہم کا آغاز کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع قصور پرویز اختر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اعجاز علی جتالہ نے بتایا کہ جڑی بوٹی مکائو مہم زرعی پیدوار میں اضافے کی جانب ایک اہم قدم ہے اس مہم کا مقصد جڑی بوٹیوں کے فصلوں پر مضر اثرات کے بارے میں کسانوں کو آگاہی دینا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ضلع ، تحصیل ، مرکز اور یونین کونسل کی سطح پر کاشتکاروں کو آگاہی دی جا رہی ہے اور اسی طرح سکولوں اور کالجوں میں لیکچر ز، سیمینارز اور آگاہی پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں تک جڑی بوٹیوں کے فضلوں کی کاشت پر منفی اثرات بارے معلومات فراہم کی جا سکیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو آگاہی دینے کیلئے ضلع بھر میں شیڈول کیمطابق سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں