مسلم لیگ (ن) عملی طورپر عوامی فلاح منصوبوں پر دن رات ایک کر رہی ہے ، حاجی نعیم صفدر انصاری

جمعہ 10 مارچ 2017 12:01

قصور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف باتیں اور بے جا سیاسی حریفوں پر تنقیدنہیں بلکہ عملی طورپر عوامی فلاح منصوبوں پر دن رات ایک کرکے انہیں مکمل کرواتے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘پاکستان کو دہشتگرد ریاست کہنے والے خود دہشتگردی کی پشت پناہی کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ پاکستان دہشتگردنہیں بلکہ دہشتگردی کی شکار ریاست ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف آج پاک وطن میں جاری قومی میگاپراجیکٹس پرکام کررہے ہیں اگرآج ملک میں ترقی کا کام رُک جائے تو نہ پھر ملک میں دہشتگردی ہوگی اورنہ ہی احتجاج ‘دھرنے ‘روڈ بلاک ہونگے غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے انتشاری سیاست کرنیوالوں کے چہروں سے نقاب اترچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں