ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ضلع میں مردم شمار ی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

مردم شماری میں 1987ملازمین اپنی خدمات سرانجام دینگے ‘ٹریننگ کا عمل مکمل ‘ضلع میں 43چارجز‘290سرکلز اور 2851بلاکس بنائے گئے ہیں ‘ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم قائم ‘تمام متعلقہ افسران مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان

جمعہ 10 مارچ 2017 22:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ضلع میں چھٹی خانہ و مردم شمار ی 2017ء کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو سید موسیٰ رضا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ آمنہ رفیق ‘ڈی ایس پی صدر مرزا عارف بیگ ‘ اسسٹنٹ سنسس کمشنر قصور عبدالنوید چوہدری ، اے سی قصور امتیاز احمد کھچی ،اے سی پتوکی محمد شاہ رخ نیازی ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن ملک اشرف ، تحصیل آفیسر مردم شمار ی قصور محمد رضوان ، کوٹ رادھاکشن آصف رفیق، چونیاں اشفاق بھٹی ،پتوکی عبدالمجید ‘ چیف آفیسر بلدیہ رائے محمد منشاء ‘سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمان ‘ممبر ضلع کونسل بابو اصغر علی ڈوگر ایڈووکیٹ ‘ماسٹر ٹرینرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع قصور میں مردم شماری دوسرے مرحلے میں کی جائیگی جو 15اپریل سے 24مئی 2017ء تک جاری رہے گی ۔ اس مردم شماری کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مختلف محکموں جن میں محکمہ ایجو کیشن ، پاپولیشن ، ریونیو ، ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ اور ایگری کلچر سے 1987ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی ہیںجس کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع قصور میں ہر تحصیل کو سنسس ڈسٹرکٹ بنایا گیا ہے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو اسکا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔

ضلع بھر میں مجموعی طور پر 43چارج بنائے گئے ہیں جن میں تحصیل قصور میں 18، چونیاں 10، پتوکی 10اور کوٹ رادھاکشن5 اسی طرح ضلع بھر میں مجموعی طور پر 290سرکلز بنائے گئے ہیں جن میں تحصیل قصور میں 122، چونیاں 80، پتوکی 62اور کوٹ رادھاکشن 26شامل ہیں ۔ ضلع میں مجموعی طور پر 2851بلاکس بنائے گئے ہیں جن میں تحصیل قصور میں 1133، چونیاں 718، پتوکی 755اور کوٹ رادھاکشن میں 245شامل ہیں ۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مردم شماری کے عمل کو مانیٹر کرنے کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تا کہ یہ قومی فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دیا جا سکے ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنر کو حکم دیا کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں مردم شماری کے عمل کو شفاف طریقے سے سرانجام دینے کیلئے تمام عمل کی خود نگرانی کریں اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں