قصور، ملتان روڈ دیناناتھ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

جمعہ 10 مارچ 2017 23:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) ملتان روڈ دیناناتھ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پھولنگر کا رہائشی محمد اکرام اپنی موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ دیناناتھ کے قریب اڈہ دیناناتھ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد اکرام موقع پر ہی کچل کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے ٹریلر کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں