تحفظ ماحولیات وآلودگی کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 18 مارچ 2017 11:14

قصور۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء)2ونگ رینجررکے زیراہتمام تحفظ ماحولیات وآلودگی کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل رضوان بشیرنے کہا کہ صحتمند معاشرہ کیلئے ضروری ہے کہ آلودگی سے پاک ماحول اور فضا ہو اسکے لئے ہم سب کو بحیثیت قوم مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘درخت لگانے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کوکم کیاجاسکتاہے بلکہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خوبصورت بھی بنایاجاسکتاہے،انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اسلئے ہم سب پرفرض ہے کہ ہم اپنے گھروں‘محلوں اور سکولوں میں درخت لگاکر فضاکوانسان دوست بنائیں،سیمینار سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری منیراحمداورپرنسپل سٹی سکول قصور خضرہ یسیٰن نے بھی خطاب کیا، نقابت کے فرائض ایس پی رینجر اشتیاق نے ادا کئے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجررنے تمام مہمانوں کوخوش آمدیدکہا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں