ویگن کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 11:14

قصور۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) مصطفی آبادللیانی میں ویگن کی ٹکر سے شدیدزخمی ہونیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، تفصیلات کے مطابق چند روزقبل سائیکل سوار محمد ارشدمصطفی آبادللیانی نہرپل کے قریب سے گزررہاتھا کہ قصور سے لاہور جانیوالی ویگن کی ٹکر سے شدیدزخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیاگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں