گنے سے بھرا ٹریکٹر الٹنے سے راہگیرجاں بحق، دوزخمی

ہفتہ 18 مارچ 2017 11:14

قصور۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء)گنے سے بھرا ٹریکٹر الٹنے سے راہگیرجاں بحق جبکہ دو افراد دوزخمی ہوگئے، تفصیل کے مطا بق موضع گھنگراں والا کے رہائشی محمد عارف اور سیف اللہ موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ نیاقلہ کے قریب گنے سے بھرا ٹرالر اچانک الٹ گیا جس کے نتیجہ میں حاجی عارف گنے تلے دب کر جاں بحق جبکہ سیف اللہ اور ٹریکٹرڈرائیورمحمدسردار زخمی ہوگئے، پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں