مصطفی آبادللیانی میں ویگن کی ٹکر سے شدیدزخمی ہونیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:56

مصطفی آبادللیانی میں ویگن کی ٹکر سے شدیدزخمی ہونیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء)مصطفی آبادللیانی میں ویگن کی ٹکر سے شدیدزخمی ہونیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روزقبل سائیکل سوار محمد ارشدمصطفی آبادللیانی نہرپل کے قریب سے گزررہاتھا کہ قصور سے لاہور جانیوالی ویگن کی ٹکر سے شدیدزخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیاگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں