مسلم لیگ (ن) کے قائدین کامنشور عوام کی بے لوث خدمت ہے، رانا سکندرحیات خاں

بدھ 22 مارچ 2017 11:10

قصور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے مسلم لیگ (ن) کے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں‘ قومی وسائل کی پائی پائی دیانتداری کیساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پرخرچ کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں نے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ‘دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیخلاف ناپاک سازش کی گئی لیکن مسلم لیگ (ن) کے قائدین کامنشور عوام کی بے لوث خدمت ہے جس میں ہم بھرپور محنت کررہے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ 2013ء کی بجائے آج کا پاکستان زیادہ روشن‘ پُرامن‘مستحکم‘آزاد اور ترقی یافتہ ہے‘ سی پیک پاکستان کی معاشی واقتصادی ترقی اورخود انحصاری کا ضامن ہے‘چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے ملک میں غیرملکی سرکاری سرمایہ کاری کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں