وزیراعلیٰ پنجاب ضلعی نظام کو فعال کرنے کیلئے پُرعزم ہیں،ملک اعجازاحمدخاں

ہفتہ 1 اپریل 2017 11:52

قصور۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2017ء) وائس چیئرمین ضلع کونسل قصورملک اعجازاحمدخاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف ضلعی نظام کو فعال کرنے اور بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، انہوں نے یقین دلایاہے کہ بلدیاتی نظام اور نمائندگان کو درپیش مسائل کیلئے عنقریب ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تمام چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے مسائل کے حل کیلئے کام کریگی،یہ بات انہوں نے چیئرمین یونین کونسلز ‘ ممبران اور کاشتکاروں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتا ئی، انہوں نے کہا کہ ضلعی نظام کے تحت دیہات میں پینے کے لئے پانی کی فراہمی‘سیوریج ‘تعلیم اورصحت کیلئے بہترین انتظامات کے علاوہ زراعت کی ترقی کیلئے بھی اقدامات کئے جائینگے،ملک اعجازاحمدخاں نے کہا کہ صحت‘تعلیم کیلئے تشکیل کردہ کمیٹیاں بااختیار ہونگی اور عوامی مسائل کے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریںگی،انہوں نے کہاکہ چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں پرعزم قائد ہیںاور انکی خواہش ہے کہ قصورکو ماڈل ضلع بنا یاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں