قصور ،ْ مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ،ْ سات زخمی

جمعرات 6 اپریل 2017 14:15

قصور ،ْ مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ،ْ سات زخمی
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) قصور کی تحصیل پتوکی میں ملتان سے لاہور جانیوالی مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور سات مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پتوکی بائی پاس کے قریب مسافربس وین سے جاٹکرائی ،ْتصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ موقع پر جاں بحق اورسات افرادزخمی ہوگئے ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد شامل ہیں واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیوٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا پولیس نے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں