کاشتکاروں کیلئے کسان پیکیج کا اجراء خوش آئند ہے، رانا محمد حیات خاں

جمعرات 27 اپریل 2017 12:35

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے پنجاب حکومت کی طرف سے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے 100ارب روپے کے بلاسودقرضوں کے پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو 100ارب روپے کے بلاسودقرضہ جات فراہم کئے جائینگے جس سے پنجاب بھرکے 6لاکھ چھوٹے کاشتکارمستفیدہونگے‘کسان خوشحال ہوگا توپوراپاکستان خوشحال ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر کاشتکاروں اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر خادم پنجاب کسان پیکیج کا اجراء خوش آئندہے جس کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضہ جات فراہم کئے جائینگے جس سے پنجاب بھر کے 6 لاکھ چھوٹے کاشتکار مستفیدہونگے‘ فصل ربیع کیلئے 25,000ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ فصل خریف کیلئے 40,000فی ایکڑ تک قرضہ فراہم کیاجائیگا ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ بلاسودقرضے ساڑھے 12ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو فراہم کئے جارہے ہیں جس سے ملک کے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدے کی ساتھ ساتھ ملکی کاشتکاری میں اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا‘بلاسودقرضے آسان شرائط پر دیئے جارہے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں