جمبر میں ریسکیو 1122 کا فائر سیفٹی کے متعلق ایک ڈرل پروگرام کا انعقاد

جمعرات 27 اپریل 2017 12:36

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ۔ ان خیالات کا اظہار ریسکیو سیفٹی آفیسر تحصیل پتوکی وقاص بلال نے جمبرمیں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرپولیس بیٹ13جمبرمیں ریسکیو 1122کا فائر سیفٹی کے متعلق ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران سے بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کے پروگرام کے تحت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی سی احتیاط سے آپ کی اور دوسروں کی زندگی بچ سکتی ہے۔

انہوں نے ٹریننگ میں آگ لگنے سے بچائو کے عملی نمونے اور آگ بجھانے اورجان بچانے کے مظاہرے بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام کا مقصد تمام افرادکو فسٹ ایڈ کے طریقے بتانا ہوتاہے ‘تحصیل پتوکی میں چار سال سے تقریباً ہزاروں افرادکی جان بچائی‘بروقت طبی امداد سے کئی افرادخطرناک صورتحال سے دوچار تھے ان کی جان بچائی گئیں اور ہسپتال منتقل کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے ریسکیور کئی دفعہ اپنی جانوں کو مشکل میں ڈال کر دوسروں کی جان بچاچکاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں