ڈینگی تدارک کے حوالے سے تمام محکموں کے افسران اپنی کارکردگی کو بہتربنائیں‘ ڈپٹی کمشنرقصور

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:45

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے کہا کہ ڈینگی تدارک کے حوالے سے تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتربنائیں‘اجلاس سے غیرحاضری اور ڈینگی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے پر ضلعی افسران کی سرزنش‘ شوکازنوٹسزجاری‘ڈینگی ٹریننگزمیں پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکو بھی شامل کیاجائے‘ تمام محکمے ڈینگی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کریں‘ سستی یا غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے ڈینگی تدارک کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ مختلف محکمے ڈینگی آگاہی مہم اورڈینگی تدارک کے حوالے سے سرگرمیوں میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے جس کی وجہ سے ڈیش بورڈ پرضلع کی کارکردگی میں واضح فرق آیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنرقصرنے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈینگی اجلاس سے غیرحاضری اور ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہونیوالی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے والے صوبائی اورضلعی افسران کیخلاف شوکازنوٹسز جاری کرنیکا حکم دیا، انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی تدارک کے حوالے سے غفلت یا سستی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے متعلقہ سیکرٹریز کو ان کے خلاف کارروائی کی سفا رش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں