قصور، اسسٹنٹ کمشنر قصور کا ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کادورہ

ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں سے بات چیت کی

بدھ 3 مئی 2017 23:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کادورہ کیااور ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں سے بات چیت کی اور انھیں ہسپتال میں درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں،اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے،اے سی قصور نے ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کو ہسپتال آنے والے مریضوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں