قصور،مظلوم عوام کو انصا ف فراہم کرنا ہما ری اولین ترجیح ہے عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بہادیں ، نصرالله بھٹی

بدھ 3 مئی 2017 23:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) مظلوم عوام کو انصا ف فراہم کرنا ہما ری اولین ترجیح ہے عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بہادیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او کھڈیاں نصرالله بھٹی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور معاشرے میں امن پیدا کرنے تک ہماری پوری ٹیم دن رات کوشا ں ہے ذرا سی بھی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ہر آنے والے سائل کو خود سنتا ہوں اور موقع پر ہی ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتاہوں پو رے علاقہ میں منشیات فروشی ، راہزنی ، ڈکیتی ،چوری ،جوا جیسی سنگین وارداتوں پر بڑی حد تک کنڑول کرلیا گیا ہے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیں گے ۔

(جاری ہے)

امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے میں سیاسی و سماجی اور ہماری صحا فی برادری کے تعاون کی بھی ضرورت ہے عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ عوام کے اعتماد پر پو را اُترکر جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کریں گے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں