قصور ،کھڈیاں خاص اور گردونواح میں اس وقت کھلی ایل پی جی گیس کی سرعام بڑے پیمانے پر فروخت جارہی ، انتظامیہ خاموش

بدھ 3 مئی 2017 23:13

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) کھڈیاں خاص،منڈی عثمانوالہ،ڈھنگ شاہ اور گردونواح میں اس وقت کھلی ایل پی جی گیس کی سرعام بڑے پیمانے پر فروخت جارہی ہے انتظامیہ خاموش تفصیل کے مطابق کھڈیاں خاص،منڈی عثمانوالہ،ڈھنگ شاہ اور گردونواح میں اے سی قصور کی عدم توجہ کی وجہ سے سر عام فروخت ہو رہی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے کھلی ایل پی جی گیس پر مکمل پابندی کے باوجو دکئی ٹرک سلینڈر آتے ہیں اور فروخت ہوتے ہیں اس سے قبل سابقہ اے سی قصور سارخ خاں نے بھی وزٹ کیا مگر ان کے یہاں آنے سے پہلے ہی مذکورا دوکاندارں کو پتہ چل جاتاہے کہ آج اے سی صاحب آرہے ہیں اسی لیے وہ اس دن اپنی دوکان بند کردیتے ہیں اور اے سی سب اچھا کی رپوٹ لیکر چلے جاتے ہیں یہی سلسلہ عرصہ دراز سے چلا آرہاہے مگر اس کاروبار پر کاروائی نہیں ہو سکی دوکاندار اور رہائشیوں کا کہناہے کہ یہاں بھی کسی دن الہ آباد والہ واقع ہوگا توپھر ہی ضلعی انتظامیہ نوٹس لے گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں