عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے، ندیم یعقوب سیٹھی

جمعرات 4 مئی 2017 11:49

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء) عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے‘ ہماراہرقدم صوبے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے اُٹھ رہاہے‘غریب اور بے سہارا افرادکو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے اربوں روپے کے وسائل صرف کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے اپنے ڈیرہ پر پارٹی ورکروں اورکاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں‘صوبے میں 40لاکھ گن گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیاگیاہے‘چھوٹے کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدی جارہی ہے‘کاشتکاروں کو خریداری مراکز پرہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں