صوبائی سیکرٹری ہائر ایجو کیشن نسیم نواز کا ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے ہمراہ گندم خریداری سنٹر زریلوے اسٹیشن اور کھڈیاں کا دورہ

سینٹرز پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات اور باردانہ کی تقسیم کے عمل کا تفصیلاًجائزہ لیا ‘باردانہ کی منصفانہ تقسیم کا عمل جاری ہے ‘نسیم نواز

جمعرات 4 مئی 2017 21:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء)صوبائی سیکرٹری ہائر ایجو کیشن نسیم نواز کا ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے ہمراہ گندم خریداری سنٹر ریلوے اسٹیشن قصور اور کھڈیاں کا دورہ ‘سینٹرز پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات اور باردانہ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق صوبائی سیکرٹری ہائر ایجو کیشن نسیم نواز نے ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد کھچی ‘ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ماجد علی خان اور دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن قصور اور کھڈیاں خاص گندم خریداری سینٹرز کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات اور باردانہ کی تقسیم کے عمل کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجو کیشن نسیم نواز نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی واضح ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں باردانہ کی منصفانہ تقسیم کا عمل جاری ہے اور گندم خریداری سینٹرز پر آنیوالے کسانوں کیلئے ٹھنڈا پانی ‘بیٹھنے کیلئے سایہ اور کرسیاں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ باردانہ کی شفاف تقسیم کیلئے محکمہ ریونیو کے عملے کی مدد سے لسٹیں بنا کر تمام سینٹرز پر آویزاں ہیں تا کہ باردانہ کے حصول کیلئے چور دروازے سے آنیوالوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور میرٹ پر کسانوں کو باردانہ کی تقسیم ممکن ہو سکے ۔

انہوں نے گندم خریداری سینٹرز پر کام کرنیوالے انچارجز اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو ایک فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں اور کسی کے دبائو میں نہ آئیں اور سینٹرز پر آنیوالے زمینداروں کیساتھ خوش سلوبی سے پیش آئیں اور انکا میرٹ پر کام کریں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں