مسلم لیگ(ن )کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے،رشیداحمدخاں

جمعہ 5 مئی 2017 11:33

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء)وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے‘ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں منصوبے نہایت شفاف طریقے اور برق رفتاری سے اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہیں اور ملک کی 70سالہ تاریخ میں اتنی تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کی کوئی مثال موجودنہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے اپنی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے جو عوام کو ریلیف دیاہے سیاسی جماعتوں کو یہ ترقی ہضم نہیں ہورہی ‘گزشتہ پانچ سالوں میں پی پی پی حکومت نے کرپشن کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا‘ ‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بیسیوں توانائی کے منصوبوں کا آغازاورکئی منصوبے تعمیروتکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اگلے سال لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی ہوجائیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں