قصور، موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ،تین خواتین زخمی

پیر 8 مئی 2017 11:11

قصور، موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ،تین خواتین زخمی
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) چھانگامانگا روڈ نزد بارہ نال کے قریب موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک مرد سمیت تین خواتین زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق عرفان احمداپنی بیوی اور دوبہنوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر آرہاتھاکہ بارہ نال کے قریب سامنے سے آنیوالے کیری ڈبہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں عرفان کی بیوی نورین بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ عرفان اور اسکی دو بہنیں نازیہ بی بی اور مشال بی بی زخمی ہوگئیں جنہیں علاج کیلئے چونیاں ہسپتال پہنچادیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں