خادم اعلیٰ کے کسان پیکج کے تحت 50کروڑ روپے سبسڈی فراہم کردی گئی ہے ،رانامحمدحیات خاں

اتوار 14 مئی 2017 14:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ کے پیکیج کی مطابق پوٹاش کھادپر 50کروڑ روپے سبسڈی فراہم کردی گئی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو ایس او پی کی ہربوری پر 800رو پے اور ایم پی اوکی ہر بوری پر 500 روپے کے وائوچرفراہم کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوٹاش کھاد کی ہر بوری سے وائوچر برآمدہوگا ۔

(جاری ہے)

سبسڈی کے حصول کیلئے کسان پیکیج کے تحت رجسٹرڈکاشتکار اسے کسی بھی پری پیڈ وائوچر کی طرح سکریچ کریں اور اپنے موبائل فون کے میسج بکس میں جاکر سکریچ نمبر لکھنے کے بعد Spaceدے کر شناختی کارڈ نمبرلکھیںاور 3070پر ایس ایم ایس بھیجیں، فوری طورپر ان کے موبائل پر کوڈ بھیجا جائیگا جوکسی بھیjazz ایجنٹ کو دکھا کر رقم وصول کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جن کاشتکاروں کی رجسٹریشن ابھی خادم پنجاب پیکیج کے تحت نہیں ہوئی ان کی رجسٹریشن کے بعد انہیں بھی کوڈ جاری کردیاجائیگا،مزیدمعلومات کیلئے کاشتکار پنجاب ایگریکلچرل ہیلپ لائن کے نمبر 0800-29000اور0800-1500پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں