پیک پاکستان کی تاریخ کا دھارا موڑ دیگا ‘لیگی رہنماء
حکومت پنجاب غریب آدمی کی مشکلات کے حل اوراسکے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ‘ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازشیں ناکام ہونگی عوام کے مسترد کردہ افراد پاکستان کی تاریخ کے سب سے مقبول لیڈر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں ‘مسلم لیگ(ن)2018ء کے الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کریگی، جلسہ عام سے خطاب
اتوار 14 مئی 2017 18:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے ۔
آج چین میں منعقدہ ون بیلٹ ون روڈ فورم اجلاس کے موقع پر دنیا بھر کے حکمرانوں نے پاکستان میں جاری ترقی کے سفر کی تعریف کی ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان اور چائنہ کے تعاون سے جاری منصوبوں میں اپنی گہری دلچسپی ظاہرکی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب بھر میں انرجی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جس قدر تیزی اور شفافیت سے مکمل کیا ہے اسکی نذیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں آج محمد شہبازشریف سپیڈ کی اصطلاح استعمال ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انرجی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے بہت سارے منصوبے رواں برس مکمل ہو جائینگے جس سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا ۔آئندہ الیکشن میں ہم اپنی کارکردگی کے ساتھ عوام کی عدالت میں سر خرو ہونگے غیر ملکی فنڈنگ سے اپنی پارٹیاں چلانے والے احتساب کیلئے تیار ہوجائیں ۔ آپ نے قوم کا وقت ضائع کیا ہے اور پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں مخلص قیادت پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں پاکستان کے غیور عوام آپ کو کبھی معاف نہیں کرینگے اور آئندہ الیکشن میں مخالفین کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) غریبوں ، مزدورں اور کسانوں کی پارٹی ہے جو پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے دیہاتوں میں پکی سٹرکیں تعمیر کی جارہی ہیں جس سے کسانوں کے مسائل کم ہونگے اور منڈیوں تک انکی اجناس کی منتقلی آسان تر ہو جائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100ارب روپے کے کسان پیکج سے زمینداروں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی اور انکا معیار زندگی بلند ہوگاقصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
ضمنی انتخابات،مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
قصور ،نامعلوم ملزمان نے پرانی رنجش پر جوانسالہ لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا
قصور ،گردونواح میںٹریفک کے دو مختلف حادثات ،بچے سمیت دو افراد جاں بحق
8 فروری کو قوم نے بتایا 9 مئی ہو، عدت کا الزام ہو، سائفر ہو یہ سب آپ کی غلیظ ذہنیت کا عکاس ہے
قصور میں جلسے کے انعقاد پر شیرافضل مروت سمیت سینکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
قصور پولیس نے 12 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم