قصور میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک، 3 فرارہوگئے

پیر 15 مئی 2017 16:23

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) تھانہ صدرپتوکی اور سرائے مغل کے علاقہ میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر پتوکی پولیس نے دوران چیکنگ تین موٹرسائیکلوں پرسوارچھ افراد کو رکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی اورفرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے تعاقب کر نے پر پہلے صدر پتوکی کے علاقہ مدرکے اور پھر سرائے مغل کے علاقہ چک 25 میں پولیس مقابلہ کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس ترجمان ساجد حسین کے مطابق مارے گئے ڈاکوئوں کی شناخت شہباز, افتخار اور اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع قصور سمیت پنجاب کے 6 مختلف اضلاع میں 40 سے زائد سنگیں وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں