ٹاون کمیٹی پھولنگرسے نا معلوم خاتون کی نعش برآمد

ہفتہ 20 مئی 2017 15:32

ٹاون کمیٹی پھولنگرسے نا معلوم خاتون کی نعش برآمد
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء)ٹاون کمیٹی پھولنگرسے نا معلوم خاتون کی نعش برآمد ۔پولیس تھانہ سٹی پھولنگر کو اطلاع ملی کہ ٹائون کمیٹی کے پاس سے ایک 50/55سالہ نا معلوم عورت کی نعش پڑی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ، پولیس کے مطابق ملنے والی نعش کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے ، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی ہوگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں