پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے‘ پارلیمارنی سیکرٹری حاجی نعیم صفدر انصاری

وزیر اعلی کے ویژن کے تحت ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے نئے تعلیمی اداروں کا قیام اور پہلے سے موجود اداروں کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان

ہفتہ 20 مئی 2017 18:38

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے‘ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے تحت ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے نہ صرف نئے تعلیمی ادارے تعمیر کئے جا رہے ہیں بلکہ پہلے سے تعمیر شدہ تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے ‘گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں 30کمروں پر مشتمل نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر بچوں کی تعلیم و تربیت میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار بوائز قصور میں 30کمروں پر مشتمل حاجی صفدر علی اکیڈمک بلاک کی تقریب سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان ‘حاجی صفدر علی انصاری ‘ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طلعت رشید ‘پرنسپل کالج ہذا پروفیسر زاہد حسین ‘وائس پرنسپل پروفیسر زاہد احمد ‘پروفیسر ملک اصغر علی ‘چیئر مین میونسپل کمیٹی ایاز خاں ‘وائس چیئر مین احمد لطیف ‘ڈاکٹر خورشید ‘حاجی عبدالطیف قادری ‘حاجی غلام احمد انصاری ‘حاجی نسیم اعجاز قادری ‘حاجی اکرم انصاری ‘طفیل سرور بلوچ ‘حاجی شوکت ‘ڈاکٹر ناصر جمال ‘رفیق بھولا ‘کارکنان مسلم لیگ (ن )اور صحافیوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ صحت اور تعلیم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہیں یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر میں ایک طرف نئے ہسپتال ، سکول اور کالجز بنائے جا رہے ہیں اور دوسری طرف پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو تعلیم کے بہترین مواقعے میسر آسکیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر مختلف تعمیراتی منصوبوں میں کوالٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے مانیٹرنگ کا ایک مربوط نظام قائم کیا گیا ہے تا کہ ضلع بھر میں نئے تعمیراتی کاموں کو شفافیت اور کوالٹی کے لحاظ سے مثالی بنایا جا سکے ۔

انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب قصور کا شمار پنجاب کے مثالی اضلاع میں ہوگا جہاں عوام الناس کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات میسر ہونگی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر 30کمروں پر مشتمل حاجی صفدر علی اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے پر پرنسپل ‘اساتذہ ‘طلباء اور شہریوں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد یہ بلاک تعمیر ہوگا اور یہاں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء قوم و ملک کا عظیم سرمایہ ثابت ہونگے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں