خواتین کو معاشرتی انصاف کی فراہمی سے ملک کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں ‘صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین

حکومت پنجاب نے خواتین کے حقوق کی فراہمی اور معاشرے میں انکے کردار کو نمایاں کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ‘پنجاب حکومت نے ہراسمنٹ ایکٹ پاس کر کے خواتین کو تحفظ فراہم کیا ہے ‘ورکنگ خواتین کو ساز گار ماحول کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیگی ‘صوبائی وزیر کا ڈی پی ایس سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگر ی کالج میں قائم ڈے کیئر سنٹر کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

بدھ 24 مئی 2017 18:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرتی انصاف کی فراہمی سے ملک کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں ‘حکومت پنجاب نے خواتین کے حقوق کی فراہمی اور معاشرے میں انکے کردار کو نمایاں کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ‘خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ‘پنجاب حکومت نے ہراسمنٹ ایکٹ پاس کر کے خواتین کو تحفظ فراہم کیا ہے ‘ورکنگ خواتین کو ساز گار ماحول کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی ایس سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگر ی کالج میں قائم ڈے کیئر سنٹر کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ محمد طاہر علی ‘پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ‘ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا اور دیگر موجود تھے ۔

صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ عورت ہر روپ میں قابل عزت و احترام ہے اس کو جائز مقام و مرتبہ دیئے بغیر صحت مند اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں ۔ عورت بھی مرد کی طرح معاشرے کا لازمی جزوہے اور ان دونوں کی عملی شراکت داری کے بغیر صحت مند معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انکے خلاف تشدد کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

ہراسمنٹ ایکٹ کی منظوری سے خواتین کو تحفظ فراہم ہوا ہے ۔ مظلوم خواتین کی داد رستی کیلئے کرائسز سنٹرز ، شیلٹر ہومز قائم کئے گئے ہیں اسی طرح ورکنگ خواتین کی سہولت کیلئے ورکنگ وویمن ہاسٹلز تعمیر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتو ن صوبائی محتسب کے تقرر سے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور میں خواتین کے حقوق کیلئے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کر دیا گیا ہے آج پنجاب اسمبلی میں خواتین مخصوص نشستوں میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ ساز گار ماحول کی دستیابی سے 10خواتین براہ راست ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو کر خواتین کی نمائندگی کر رہی ہیں ۔

اس سال حکومت پنجاب نے ڈے کیئر سنٹرز کیلئے 200ملین اور ورکنگ وویمن ہاسٹلز کیلئے 100ملین روپے مختص کئے ہیںاسی طرح ملازمتوں میں خواتین کے کوٹے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ان تمام اقدامات سے خواتین کامعیار زندگی بلند ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں