قصور،نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو قتل کرنے والا والے ملزم کو کفیر کردارتک پہچانے پر ایس ایچ او کور شیلڈ دینے کا اعلان، ڈی پی او

بدھ 24 مئی 2017 21:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو قتل اور دو ساتھیوں کو زخمی کرنے والا والے ملزم کو کفیر کردارتک پہچانے پر ڈی پی او قصور علی ناصررضوی نے ایس ایچ او کھڈیاں نصر اللهبھٹی کو اپنے ہاتھوں سے ہارپہنایا اور شیلڈ دینے کا اعلان اس موقع پر ایس ایچ او نصرالله بھٹی نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ بدنام زمانہ خطرناک ڈاکورفعت عرف بابادوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا18سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث بھی تھا۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ نجی ٹی وی کا پورٹر میاں عبدالرزاق کے قتل ،ساتھی رپورٹر مقدر بوبی اور غلام الرسول کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملزم رفعت عرف بابا کو گرفتار کیا ہوا تھا پولیس ملزم کو لیکر پیال کلاں میں پسٹل کی برآمد گی کے بعد واپس آرہی تھی کہ ڈھولن چوک کے قریب دو موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی ڈاکو کو پولیس حراست سے چھڑانے کی غرض سے اندھا دھند فائرنگ کردی اور اپنے ساتھی رفعت عرف بابا کو پولیس حراست سے چھین کر لے گئے پچھا کر نے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائر کیے ،جب ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکی اور پولیس پارٹی نے قریب جاکر دیکھا تو حراست سے چھینا گیا ڈاکو رفعت عرف بابا مردہ حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا پولیس نے موقعہ سے چھینی گئی سرکاری رائفل بھی برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں