قصور ، مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کے ویژن کی بدولت آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوگی

عالمی برادری پاکستان کی سیاسی ،سفارتی ،معاشی اورجغرافیائی اہمیت کوتسلیم کرلیا ، چوہدری ہارون اسماعیل

بدھ 24 مئی 2017 21:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما وکونسلر چوہدری ہارون اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے انقلابی منشور اوروزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن کی بدولت آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی سے ہمکنارہوگی ۔ عالمی برادری نے پاکستان کی سیاسی ،سفارتی ،معاشی اورجغرافیائی اہمیت کوتسلیم کرلیا ہے ،اس کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے۔

پاکستان کوتنہا کرنے کیلئے سازشیں کرتے کرتے بھارت خودتنہا ہوگیا۔ چین کے بعدسعودیہ میں بھی بھارت کومدعونہیں کیا گیا۔پاکستان کے بغیر عالمی برادری ادھوری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے انوسٹمنٹ کی غرض سے پنجاب موزوں ترین صوبہ ہے کیونکہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف مقامی وبیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد اورمعاشی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے دوررس اصلاحات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی منتخب قیادت ہرگز بیرونی دبائومیں نہیں آئے گی ۔پاکستان کی داخلی سا لمیت اورحاکمیت اعلیٰ پرکسی قسم کاسمجھوتہ خارج ازامکان ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری ھارون اسماعیل نے مزید کہا کہ روشن اور محفوظ مستقبل پاکستان اورچین کامنتظر ہے،دونوں ملک کے حاسد حسد کی آگ میں جل رہے ہیں ۔پاکستان اورچین ایک دوسرے کاہاتھ تھام کرآگے بڑھتے رہیں گے اوردونوں ملکوں کی عوام کادامن مرادنعمتوں اورخوشی سے بھرجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ مراسم قابل رشک ہیں۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے چین میں جوتاریخ رقم کی ہے ،اس کے ثمرات سے معاشرے کے تمام طبقات مستفیدہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک معاشی انقلاب کاروڈ میپ ہے اوراس کی کنجی وزیراعظم میاں نوازشریف کے ہاتھوں میں ہے۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جوگرانقدر قومی خدمات انجام دی ہیں ان کی بنیادپر2018ء کے انتخابات میں واضح برتری کے ساتھ کامیاب ہوگی اورملک وقوم کی خدمت کاسفرجاری رہے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں