مسلم لیگ (ن) کی حکومت خدمت کے جذبہ کے تحت عوام کو ریلیف مہیاکرر ہی ہے، رشیداحمدخاں

جمعرات 25 مئی 2017 11:22

مسلم لیگ (ن) کی حکومت خدمت کے جذبہ کے تحت عوام کو ریلیف مہیاکرر ہی ہے، رشیداحمدخاں
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر عوام کو سہولتیں فراہم کرنے اور علاقہ کو خوبصورت بنانے میں میراکردار ڈھکاچھپانہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت کے تحت عوام کو ریلیف مہیا کر رہی ہے اور اس کے منتخب نمائندوں نے حکمران بننے کی بجائے اپنے آپ کو ایک خدمت گار کے طورپر پیش کیاہے، عوامی خدمت کا سفر وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین یوسی آکیکے رسولپور حاجی شبیربھٹی کی دعوت پر قصبہ ڈھڈیاں میں علاقہ بھرکے چیئرمینوں ‘وائس چیئرمینوں‘کونسلروں اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد‘کنگن پور‘کھڈیاں میں ڈگری کالجوں کی تعمیرکے علاوہ متعدد سکولوں کو اپ گریڈ کروایا اور حلقہ میں سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے قبل عوامی نمائندوں نے حلقہ این اے 140کو مکمل نظر انداز کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں