22سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا

جمعہ 26 مئی 2017 13:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)قصور کے تھانہ سرائے مغل کے علاقہ میں22سالہ لڑکی نے گھریلو رنجش پر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سرائے مغل بلوکی کی رہائشی 22سالہ صوبیہ نے گزشتہ رات گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ تھانہ سرائے مغل نے ضابطہ کی کارروائی کرلی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں