بھائی پھیرومیں دوسری بیوی سے دلبرداشتہ ہوکر پہلی بیوی نے خودکشی کرلی

ہفتہ 27 مئی 2017 12:46

بھائی پھیرومیں دوسری بیوی سے دلبرداشتہ ہوکر پہلی بیوی نے خودکشی کرلی
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) بھائی پھیرومیں دوسری بیوی سے دلبرداشتہ ہوکر پہلی بیوی نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو محلہ نلے والی مسجدکی ثمرہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا کاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اس کے خاوند بوٹانے دوسری شادی کررکھی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ رات اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھائیں اور تڑپ تڑپ کر مر گئی۔مقامی پولیس تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں