خاوند کے تشدد سے تنگ خاتون سمیت 4 افراد مختلف حادثات میںزندگی کی بازی ہار گئے

ہفتہ 27 مئی 2017 12:46

خاوند کے تشدد سے تنگ خاتون سمیت 4 افراد مختلف حادثات میںزندگی کی بازی ہار گئے
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء)قصورکے نواح میں خاوند کے تشدد سے تنگ خاتون سمیت چار افراد مختلف حادثات میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ بلوکی کا شرافت علی دوسری شادی کرنا چاہتاتھا اسی مسئلہ پر میاں بیوی میں تکرارہوئی اور شرافت علی اپنی بیوی ثوبیہ بی بی کو بری طرح تشددکانشانہ بناتاجس سے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طورپر ثوبیہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ ذرائع کاکہناہے کہ ثوبیہ بی بی کو شرافت علی اور اسکے رشتہ داروں نے ہلاک کیا ہے اسی طرح کوٹرادھاکشن سے موٹرسائیکل پر سوار اپنے گھرغفارٹائون جاتے ہوئے محمدشعبان کومخالف سمت سے جانیوالی گاڑی نے ٹکردے ماری جس کے نتیجہ میں محمدشعبان موقع پر جاں بحق ہوگیا ‘گنڈا سنگھ والا میں پنکھا ٹھیک کرنیوالا الیکٹریشن محمدجمیل کرنٹ لگنے سے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا ۔

دریں اثناء باقرکے میں جائیداد کے تنازعہ پرمحمداسلم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی لیاقت علی کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔ پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں