تحریک انصاف کے رہنما کے قتل میں ملوث مجرموں کو 8،8 بار سزائے موت کا حکم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 مئی 2017 20:46

تحریک انصاف کے رہنما کے قتل میں ملوث مجرموں کو 8،8 بار سزائے موت کا حکم
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی کو قتل کرنے والے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 8،8بار سزائے موت اور 10،10لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی گئی ۔قصور میں پی ٹی آئی رہنما کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل میں ملوث ریاض ولد سرجا اور اس کے 6ساتھیوں کو 8،8بار سزائے موت جبکہ فی کس 10لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا اور قتل میں ملوث دیگر 3ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 11جنوری 2014ء کو تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی اپنے 3محافظوں اور ایک ساتھی ضیاء اللہ ایڈوکیٹ سمیت لاہور سے قصور جارہے تھے کہ فیروز پور روڈ پر مصطفی آباد ٹول پلازہ کے قریب موٹر پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسعود بھٹی اور ان کے 3محافظ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دوست نے ہسپتال میں جان دی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں