قصور،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ،14ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

منگل 30 مئی 2017 20:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری،14ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے جرائم پیشہ افراداور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں تھانہ اے ڈویژن پولیس نے گزشتہ روز بھٹہ گوریانوالاکے قریب ایک ملزم کو شراب فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 91بوتل مری مارکہ شراب برآمد ہوئی جبکہ ضلع کے مختلف مقامات سے دو شراب فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے 40لیٹر دیسی شراب اور چالوبھٹی برآمد کی ،اسی طرح دو ملزمان کے قبضہ سے رائفل 7MMاور ایک پسٹل برآمد کیا جبکہ ایک جوئے کے اڈے پر ریڈ کر کے دوملزمان کو گرفتا ر کرکے دائو پر لگی رقم برآمد کی ہے سنگین مقدمات میں ملوث دو خطرناک اشتہاریوں اور 5عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں