قصور،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری،4بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت 18ملزمان گرفتار

جمعہ 9 جون 2017 17:59

قصور،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری،4بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت 18ملزمان گرفتار
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری،4بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت 18ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ایس ایچ او محمد حسین ڈوگر کی کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے پل نہر مہالم خورد کے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش اقبال عرف دلی مسیح کو گرفتار کر کے 1600گرام چرس برآمد کی ملزم شہر قصور ،کھڈیاںاورنور پور کے علاقوں میں منشیات کی سپلائی کا کا روبار کرتا تھا جس سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے انسپکٹر طاہر بشیر کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو گرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ صدر پتوکی نے 420گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھانہ صدر قصور پولیس نے بدنام زمانہ دو جوئے کے اڈوں پر ریڈ کر کے 10قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم برآمد کی ،اسی طرح دوران سنیپ چیکنگ دو ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکو ف اور ایک پسٹل برآمد کیا جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث دو خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں