پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5افرادکے خلاف مقدمہ درج

منگل 13 جون 2017 12:09

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5افرادکے خلاف مقدمہ درج
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء)پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 5افرادکیخلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول (درجہ اول)ملک شرافت علی نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادللیانی طارق بشیرچیمہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے‘ اسلم ملک اور آصف ملک نامی قصاب بڑا گوشت300روپے کی بجائے 350روپے میں فروخت کررہے تھے‘مقبول احمد گجراور امانت علی دہی75روپے کی بجائے 90روپے میں فروخت کررہے تھے ‘ عدیل بھٹہ خوبانی86روپے کی بجائی120روپے کلوفروخت کررہاتھا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں