قصور، مختلف واقعات میں چچا بھتیجا سمیت چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے

جمعہ 16 جون 2017 21:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء)قصور کے نواح میں مختلف واقعات کے دوران چچا بھتیجا سمیت چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوںوہیگل کا محمد لطیف اپنے ساتھ سالہ بھتیجے جنید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار رشتہ داروںسے ملنے کے بعد قصور کی طر ف آرہا تھا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب مخالف سمت سے جانیوالی کار نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں محمد لطیف اور جنید دونوںجاںبحق ہوگئے اسی طرح شیرگڑھ کے قریب موٹر سائیکل سوار امانت علی وغیرہ مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دو موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے بدر کالونی کے حسن دین نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا محمد ارشد اپنے سسرال سے ملنے گیا ہوا تھا کہ رات کو سوتے وقت مقصود احمد وغیرہ نے محمد ارشد کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے ہلاک کر دیا دریں اثناء رانا ٹائون میں گھریلوناچاقی اور خاوند تنویر احمد کے تشدد سے تنگ آکر اسکی اہلیہ فرح بی بی نے خودکشی کرلی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں