ڈپٹی کمشنرکا سبزی وفروٹ منڈی اور سستے رمضان بازاروں کا دورہ، قیمتوں اور معیارکا جائزہ لیا

ہفتہ 17 جون 2017 12:04

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء)ڈپٹی کمشنرقصورعمارہ خان کا سبزی وفروٹ منڈی اور سستے رمضان بازاروں کا دورہ‘ پھلوں‘ سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرقصورعمارہ خان نے زمینداروں اور آڑھیتوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو معیاری پھل اور سبزیاں سستے داموں فراہم کرنے کیلئے منڈی سے رضاکارانہ طورپر قیمتیں کم رکھی جائیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر قصورعمارہ خان نے ریلوے اسٹیشن ‘ماڈل بازار اور مصطفی آباد سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں