قصور،18دکاندار گرانفروشی کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 17 جون 2017 12:04

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء)اسسٹنٹ کمشنرقصورامتیازاحمدکھچی کا کھڈیاں خاص میں کریک ڈائون کرتے ہوئی18دکانداروں کو گرانفروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق اے سی قصورنے عوامی شکایات پر کھڈیاں خاص میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں شان ‘محمد اکرم‘ وقاص‘صادق‘ نعیم ‘رانازاہد‘ محمدسلیم‘ محمدامین‘ ابراہیم‘قربان‘ ندیم ‘اشفاق‘ شرافت‘مقصود‘ ریاض ‘آصف ‘لطیف اور ذیشان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ کھڈیاں خاص میں مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں