سستے رمضان بازاروں میں تمام اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے ‘ملک ندیم کامران
ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ‘صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا ‘صوبائی وزیر کی سستے رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر گفتگو
منگل 20 جون 2017 22:00
(جاری ہے)
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو حاجی نعیم صفدر انصاری ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ‘چیئر مین میونسپل کمیٹی ایاز خان ‘چیئر مین بیت المال ناصر محمود خاں و دیگر بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے کہا کہ پنجاب بھر کے رمضان بازاروں کو اعلیٰ سطح پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو ان سستے رمضان بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی جاتی ہے اور وہ خود بھی ان رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں تا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں ۔ صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کہ وہ تمام رمضان بازاروں میں پھلوں ، سبزیوں ، گوشت ، دالوں ، گھی ، آٹا، چینی سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائے۔انہوں نے اس موقع پر صارفین سے رمضان بازاروں کی افادیت ، اہمیت اور حکومت کی طرف سے دی جانیوالی سبسڈی کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ صوبائی وزیر نے رمضان بازاروں کی سیکورٹی ‘ پارکنگ ‘ خواتین اور بزرگوں کے بیٹھنے کے مقامات کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے رمضان بازاروں کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان سستے رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔صوبائی وزیر نے سستے رمضان بازاروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی زیر صدارت رمضان المبارک کے موقع پر ضلع بھر میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی اور سستے رمضان بازاروں میں کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی ۔قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
ضمنی انتخابات،مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
قصور ،نامعلوم ملزمان نے پرانی رنجش پر جوانسالہ لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا
قصور ،گردونواح میںٹریفک کے دو مختلف حادثات ،بچے سمیت دو افراد جاں بحق
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت