قصور ،عید کی آمد کیساتھ ہی بھکاریوں کی شہر پریلغار ، گھروں میں داخل ہو کر خواتین سے بد تمیزی اور چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں، کارروائی کی جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ

منگل 20 جون 2017 22:26

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) قصور میں عید کی آمد کے ساتھ بھکاریوں کی یلغار کی تعداد میں بھکاری شہر داخل ہو گئے گھروں میں داخل ہو کر خواتین سے بد تمیزی اور چوری کی وارداتیں معمول بن گئی گھریلو خواتین نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق شہر کے گرد نواح بھکاریوں کی بڑی تعدادی نے ڈیرے جما لیے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں دیہاتوں میں اور شہر خواتین بھکاری داخل ہوجاتے ہیں دوکانداروں کا جینا محال کر رکھا ہے اس کے ساتھ ہی بھکاری خواتین گھروں میںداخل ہوکر خواتین سے زبردستی بھیک مانگتی ہیں جبکہ اس کی ساتھ چوری بھی کر لیتی ہیں ان لوگون نے گروہوں بنا رکھے ہیں جو یہ وار داتیں کرتے ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں