ْ مصطفی آباد نہر میں نہاتے ہوئے 4 دوست ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی، تین کی تلاش جاری

بدھ 21 جون 2017 13:43

ْ مصطفی آباد  نہر میں نہاتے ہوئے 4 دوست ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی، تین کی تلاش جاری
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) نہر میں نہاتے ہوئے 4 دوست ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے چار دوست مصطفی آباد نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش کو نکال لیا جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔ امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق پانی کے تیز بہا وکی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ گرمی کے ستائے افراد قصور کی مصطفی آباد نہر پر بڑی تعداد میں نہانے کی غرض سے آتے ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں