قصور،ملتان جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 2مسافر جاں بحق، 45زخمی

بدھ 28 جون 2017 14:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) دیپالپور بائی پاس کے قریب ملتان جانے والی مسافر بس الٹ گئی،حادثے میں 2مسافر جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قصور میں دیپالپور بائی پاس کے قریب ملتان جانے والی مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2مسافر جاں بحق اور 45زخمی ہوگئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ حادثے کی شکار مسافر بس قصور سے ملتان جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں