قصور، دو گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر جاں بحق،ایک ملزم گرفتار

جمعرات 6 جولائی 2017 20:39

قصور، دو گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر جاں بحق،ایک ملزم گرفتار
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) چھانگا مانگا کے نواحی گائوں چک 18میںدو گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر جاں بحق،ایک ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 18کے رہائشی اللہ دتہ ولد یونس نے تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو بتایا کہ گزشتہ را ت دو فریق عتیق الرحمان وغیرہ اور عاطف وغیرہ کی آپس میں لڑائی ہو رہی تھی اسی وقت میرا بھانجا حبیب عشاء کی نما ز پڑھ کر آرہا تھاکہ عتیق الرحمان وغیرہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جو فائر میرے بھانجے کے پیٹ پر لگا جو موقعہ پر جاں بحق ہو گیا اسی طرح کراچی سے لاہور آنیوالی ٹرین کے گیٹ میں کھڑا ہوا پچیس سالہ نوجوان اچانک ہاتھ چھوٹ جانے کے باعث ٹرین سے نیچے آگرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں