ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

پیر 10 جولائی 2017 12:46

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان اور چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات کی زیرصدارت دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم قصور میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسید موسیٰ رضا‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ذوالفقارعلی‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید‘ اسسٹنٹ کمشنرقصور امتیازاحمدکھچی‘ اے سی چونیاں عائشہ غضنفر‘ اے سی کوٹ رادھاکشن سیف اللہ ساجد‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122‘ پاکستان آرمی‘ پولیس‘ سول ڈیفنس ‘محکمہ انہار‘ واپڈا و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں متوقع سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات کا تفصیلاً جائزہ لیاگیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرقصورعمارہ خان نے محکمہ ہیلتھ‘ ریسکیو1122‘ سول ڈیفنس‘ واپڈا ‘زراعت‘ لائیوسٹاک ‘ریونیو ‘میونسپل کمیٹیز اور دیگرمحکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اپنے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیکر رپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کیلئے انتظامات کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایات پرسختی سے عمل کیاجائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ سیلاب کی صورت میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو ۔ سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہرقسم کی ادویات کا وافرمقدار میں سٹاک کیاجائے اور پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرزکی ڈیوٹیوں کا چارٹ بناکر فراہم کیاجائے‘ریسکیو1122کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام ملازمین کو 24 گھنٹے الرٹ رکھیں اور اسی طرح محکمہ سول ڈیفنس کا عملہ بھی الرٹ رہیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں