قصور، روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر دلبرداشتہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

بدھ 12 جولائی 2017 21:01

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) روٹھی ہوئی بیوی کے نہ ماننے پر دلبرداشتہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نارووال کے نوجوان فیضان کی شادی قصور کے علاقہ میں ہوئی تھی او اس کی بیوی ناراض ہوکر اپنے میکے چلی آئی جسے مناکر واپس لیجانے کے لیے فیضان نواحی گائوں پڈھانہ میں مقیم رشتہ داروں کے گھر آیا ہوا تھا اس دوران فیضان نے اپنی بیوی کو مناکر لیجانے کی کئی کوششیںکیں مگر ناراض بیوی نہ مانی وقوعہ کے روز فیضا ن نے پھر اپنی بیوی کے موبائل نمبر پر فون کیا اور اسے ساتھ چلنے کو کہا مگر اہلیہ نے صاف جواب دیدیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر فیضان نے زہریلی گولیاںکھالیں جسے جناح ہسپتال لاہور پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں