وزیراعظم نوازشریف و طن پاک سے محبت کرنیوالے قائدہیں‘رانامحمدحیات خاں

جمعرات 13 جولائی 2017 13:24

وزیراعظم نوازشریف و طن پاک سے محبت کرنیوالے قائدہیں‘رانامحمدحیات خاں
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) وزیراعظم محمدنوازشریف ایک محب وطن ‘شریف النفس اوروطن پاک سے محبت کرنیوالے قائدہیں۔ پہلے بھی وہ سرخرو ہوئے ہیں اور اس بار بھی بے گناہ ثابت ہونگے ایک آمرکے دورمیں بھی انکے خلاف کئی مقدمات قائم کئے گئے تھے لیکن اللہ پاک کی مدد سے آمربھی تمام ترطاقت کے ہونے کے باوجود ان پر کرپشن کے الزامات ثابت نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کہا کہ پوری قوم قائد محمدنوازشریف کے شانہ بشانہ ہے‘ سی پیک کا منصوبہ ملک میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ‘ مخالفین کو یہ ہضم نہیں ہورہا اور سازشوں میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنی سازشوں میں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونگے اور انشاء اللہ وطن پاک قائد محمدنواز شریف کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام نے (ن)لیگ کو حکومت کرنے کا5برس کا مینڈیٹ دیا ہے، جو اللہ کے فضل و کرم سے کوئی نہیں چھین سکتا‘عوام 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ کو ایک بارپھر بام عروج پر لے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں